26 اکتوبر 2012 - 20:30

انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک امریکی تنظیم کے ڈائریکٹر نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کے بارے میں مغربی ذرائع ابلاغ کے رویہ کی مذمت کی ہے۔

ابنا: واشنگٹن میں امن و انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کے ڈائريکٹر رینڈی شارٹ نے کہا کہ آج کل دنیا میں امن کے قیام کے لئے کوشش نہیں کی جارہی ہے اور میانمار میں جاری صورت حال اور وہاں مسلمانوں کا قتل عام اسی بات کا ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امن کا دعوی کرنے والوں کو میانمار کے مسلمانوں کی صورت حال کے بارے میں کچھ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ میانمار سے متعلق حقائق کی طرف کوئي توجہ نہیں کرر ہے ہیں اور وہ حقائق کو پیش کرنا نہیں چاہتے۔

واضح ر ہے کہ میانمار کے صوبۂ راخین میں انتہا پسند بدھسٹوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے اور میانمار کی سیکورٹی فورسز نے مسلمانوں کی جان بچانے کے لئے کچھ نہیں کیا ہے، یہی امر مسلمانوں پر بدھسٹوں کے حملوں میں شدت آنے کا سبب بنا ہے اور میانمار میں تشدد کی تازہ لہر میں انتہا پسند بدھسٹوں نے سو سے زیادہ مسلمانوں کو قتل کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق میانمار کے مغربی علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری فسادات کے دوران انتہا پسند بدھسٹوں کے حملوں میں ایک سو بارہ مسلمان جاں بحق ہوئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں اکسٹھ خواتین بھی شامل ہیں۔
.....

/169